Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

موجودہ ڈیزائن کے نوٹ بند کرنے پر کام جاری، نئے لائے جائیں گے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش
اپ ڈیٹ 21 اگست 2024 07:08pm

**گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اور پلاسٹک کرنسی پر کام جاری ہے، پرانے نوٹ اگلے پانچ سالوں میں بالترتیب ختم کئے جائیں گے۔ جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش **

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد ںے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

اسٹیٹ بینک کی بڑی غلطی، اربوں روپے کے نوٹ ضائع

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ڈیجٹیل کرنسی پر مرکزی بینک کام کر رہا ہے، پلاسٹک کرنسی پر بھی کرنے کے ساتھ نئے نوٹ لانے پر کام کر رہے ہیں، نئے ڈیزائن کے نوٹ پر کام مکمل ہونے پر کابینہ میں لائیں گے، سال کے اختتام تک اس پر اپنے طور پر کام مکمل کرلیں گے۔

پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ

گورنر جمیل احمد نے کہا کہ نئے ڈیزائن کے نوٹ آنے کے بعد پانچ سالوں میں بالترتیب پرانے نوٹ ختم کریں گے۔

یو اے ای میں 24 قیراط سونے کا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آگیا

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فیچرز بھی پاکستان کی مناسبت سے دیکھ رہے ہیں، پہلے کسی ایک مالیت کا نوٹ پلاسٹک کرنسی کے طور پر لایا جائے گا، اگر تجربہ کامیاب رہتا ہے تو پھر اس کو مزید وسعت دیں گے۔

دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔

رکن کمیٹی محسن عزیز کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے، پانچ ہزار روپے کا نوٹ اگر آپ نے بند کردیا تو یقین دلاتا ہوں مارکیٹ میں یہ نوٹ3 ہزار کا فروخت ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، اس حوالے سے پہلے بھی تجاویز آتی رہی ہیں مگر اس تجویز کو نہیں مانا گیا، اسی لئے ابھی ہم جو نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں اس میں بھی پانچ ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے، اسکا غلط استعمال روکنا تو لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کا کام ہے۔

Pakistani currency

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

New Currency Note

New Currency Design