مکسڈ مارشل آرٹس اختتام پذیر، پاکستان کے 3 مرد، 1 خاتون فائٹر فائنل کی دوڑ میں شامل
مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل راونڈ اختتام پذیر ہو گیا، پاکستان کےتین مرد جبکہ ایک خاتون فائٹر نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ جبکہ سیمی فائنلز کے مرحلہ میں ویمن کیٹگری میں پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے بھارت کی خوشبو نشاد کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ مینز جونئیر فیدر ویٹ کیٹگری میں پاکستانی فائٹر لبنان کے فائٹر سے ہار گئے۔
مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل راونڈ اختتام پذیر ہو گیا، پاکستان کےتین مرد جبکہ ایک خاتون فائٹر نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
:سیمی فائنل مقابلےمیں پانچ مرد فائٹرز اور ایک خاتون فائٹر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عبدالمنان، ذیشان اکبر، شہاب علی اور بانو بٹ نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جبکہ محمد اروز، تیمور چشتی، عبدالسمیع، بشریٰ اختر، اصغرخان اورذوالقرنین خان فائنل کی دوڑ سےباہر ہوگئے۔
مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کےفائنل کل ہونگے، فائنل میں چھ قومی فائٹرز کا مقابلہ ہوگا۔
ایمان علی اور بشری احمد تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر پہلے سےفائنل کے لئےکوالیفائی کرچکی ہیں۔
مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل کی ویمن ویٹ کی 47.6 کلوگرام کیٹگری میں پاکستان پاکستانی فائٹر بانو بٹ نے بھارت کی خوشبو نشاد کو شکست دے دی۔ بانو بٹ نے تیسرے راونڈ میں بھارتی حریف خوشبو کو چت کیا۔
دوسری جانب مینز جونئیر فیدر ویٹ کیٹگری میں پاکستانی فائٹر لبنان کے فائٹر سے ہار گئے۔
جونئیر فیدر ویٹ 65.8 کلوگرام کیٹگری میں لبنان کے فائٹر فخردین کامیاب قرار پائے ۔ جس کے بعد پاکستان کا پہلا فائٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
Comments are closed on this story.