Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلوی میڈیا نے بھارت کی آئی سی سی پر قبضے کی سازش بے نقاب کردی

جے شاہ بھارتی براڈ کاسٹرز کو فائدہ پہنچانےکے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترے آئے
شائع 21 اگست 2024 03:15pm

آسٹریلوی اخبار نے بھارت کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) پر قبضے کی سازش بے نقاب کردی۔

بھارت جو امیر ترین بورڈ ہونے کے باعث خود کو کرکٹنگ ممالک میں سب سے طاقتور گردانتا ہے اس کا عالمی کرکٹ پر قبضے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

بھارت کے عالمی کرکٹ پر قبضے کے منصوبے کا بھانڈا آسٹریلوی اخبار نے پھوڑا ہے، رپورٹ میں آسٹریلوی اخبار کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے کے لیے موجودہ صدر گریگ بارکلے کو استعفے پر مجبور کر دیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے صدر بنیں گے۔

آئندہ 2 سال کیلئے ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کون سنبھالے گا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے موجودہ صدر گریگ بارکلے نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ مدت ختم ہونے کے بعد عہدے میں دلچسپی نہیں رکھتے وہ نومبر تک عہدے پر رہیں گے۔

اس فیصلے کا اثر پاکستان میں شیڈول چیمپینز ٹرافی پر بھی پڑسکتا ہے۔

ڈان نیوز کی فروری 2024 میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے اور امکان ہے کہ وہ آئی سی سی کے اگلے چیئرمین منتخب ہوسکتے ہیں۔

آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے 2022 میں منتخب ہوئے تھے جن کی مدت نومبر 2024 میں ختم ہوجائے گی، آئی سی سی کے اگلے چیئرمین کے انتخابات رواں سال نومبر میں ہی ہوں گے۔

آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونے کے لیے جے شاہ کو ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونا ہوگا کیونکہ قوانین کے تحت آئی سی سی چیئرمین اپنے عہدہ کے علاوہ کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی۔

آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سرِ فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطورِ میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔

کیا بھارت مان گیا؟ آئی سی سی میٹنگ کے دوران کیا ہوا

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں اور شیڈول میں تبدیلی کی میڈیا رپورٹس گمراہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ مایوس کن ہے کہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے کل میڈیا سے ہونے والی پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی بات چیت کو غلط طریقے سے پیش کیا اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تاریخوں میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں گمراہ کن طور پر حوالہ دیا جس نے غیر ضروری سنسنی خیزی کو جنم دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پی سی بی پاکستان کے تین مشہور وینیوز پر عالمی معیار کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، جو ہمارے پرجوش کرکٹ شائقین کو ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرے گا۔

india

ICC

Australian media

BCCI

jay shah

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)