Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک سالہ بچے کے کاٹنے سے سانپ ہلاک، ڈاکٹرز حیران

اس سے قبل بھارت سے تعلق رکھنے والے 25 سال سنتوش نے بھی سانپ کو دو مرتبہ اپنے منہ سے چبا کر مار دیا تھا۔
شائع 21 اگست 2024 02:40pm
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ایک سالہ بچے نے سانپ کو کاٹ کر ہلاک کر دیا جس پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے ایک گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک سال کا بچہ چھت پر کھیل رہا تھا جب اس کی نظر سانپ پر پڑی۔

رپورٹ کے مطابق بچے نے سانپ کو پکڑا اور اسے کاٹ کر مار دیا۔ گھر والوں نے جیسے ہی بچے کے قریب مردہ سانپ کو دیکھا تو فوراً اسے مقامی اسپتال لے کر پہنچے۔ جہاں بچہ خطرے سے باہر بتایا گیا جس پر اس کے اہلخانہ سمیت ڈاکٹرز بھی حیران تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹے بچے کو اس کی والدہ گود میں لی ہوئی ہے۔ اسپتال عملے نے واقعے کے بعد بچے کے اہلخانہ کو بتایا کہ بچہ جسمانی طور پر بالکل ٹھیک ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ سانپ میں زہر نہیں تھا اور عام طور پر مون سون کے موسم میں اسے دیکھا جاتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھارت سے تعلق رکھنے والے 25 سال سنتوش نے بھی سانپ کو دو مرتبہ اپنے منہ سے چبا کر مار دیا تھا۔

اس سے قبل ریاست اترپردیش میں بھی ایک شخص سانپ کو 5 بار ڈسنے کے باوجود صحتیاب ہو گیا تھا، جس پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے تھے۔

one year kid

bites snake

snake died

doctors shocked