Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مسالا لسی: نمکین پسند کرنے والوں کے لیے مثالی مشروب

یہ موسم گرما میں فرحت اورتازگی بخشتا ہے
شائع 21 اگست 2024 02:16pm

مسالا لسی مشروب کا ایک لذیذ ورژن ہے۔ جو افراد میٹھا شوق سے نہیں کھاتے اور نمکین کو ترجیح دیتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک مثالی مشروب ہے، جوموسم گرما میں فرحت اورتازگی بخشتا ہے۔

مسالا لسی کے اجزائے ترکیب

لیموں کا رس بعض لوگوں کے لیے مضرصحت ہوسکتا ہے

  • دہی، 1 کپ
  • زیرہ، 1 چائے کا چمچ
  • چاٹ مسالا، 1/2 چائے کا چمچ
  • کالی مرچ پاوڈر، 1/2 چائے کا چمچ
  • دھنیااور پودینے کےچند پتے
  • پانی اور آئس کیوبس، حسب ضرورت

مسالا لسی بنانے کی ترکیب

بلینڈر میں دہی، زیرہ، کٹے ہوئے دھنیا کے پتے، پودینہ کے پتے، چاٹ مصالحہ، نمک اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال دیں اور بلینڈ کر لیں۔

اب اس میں تھوڑا سا پانی شامل کریں اور بلینڈ کرلیں ، جب تک کہ سارے اجزا یک جاں نہ ہو جائے۔ اگر ہینڈ بلینڈر کا استعمال کریں، تو زیادہ مناسب رہے گا ،تاکہ ہر چیز یک جاں ہونے تک ایک ساتھ پھینٹ سکیں۔ اس میں آپ کو تقریبا 5 سے 6 منٹ لگ سکتے ہیں۔ کیونکہ ہم کریمی مزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اب اسے ایک بڑے جار میں منتقل کریں اور اس میں مزید پانی ڈالیں۔ آئس کیوب شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔

تازہ دھنیا کے پتوں سے سجائیں اور گھر کے بنے ہوئے مصالحہ لسی کا لطف اٹھائیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe

drinks