Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا سجل بھارتی فلم“فوجی“ میں کام کررہی ہیں؟ ڈائریکٹر کا ردعمل سامنے آگیا

گذشتہ کئی روز سےبھارتی میڈیا میں قیاس آرائیاں جاری تھیں
شائع 21 اگست 2024 12:55pm

گذشتہ کئی روز سے بھاری میڈیا میں یہ دعوی کیا جارہا تھا کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھارتی فلم“فوجی“ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اوران کے مد مقابل تیلگو فلموں کےاداکار پربھاس ہوں گے۔

تاہم اب اس حولے سے فلم کے ڈائریکٹر نےاپنا ردعمل بیان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ میں ڈائریکٹرہانوراگھو پوڑی ان خبروں کی تردید کی ہے اور اسے ایک مفروضہ قرار دیا۔ ان کے مطابق اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

سجل علی نے بھارتی فلم کیلئے آمادگی ظاہر کردی

یاد رہے کہ، سجل علی نے 2017 میں بالی ووڈ کی فلم ”موم ان انڈیا“ کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ جس میں سجل نے بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity