Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نمرہ خان نے نوجوان لڑکیوں کو کیا مشورہ دے ڈالا؟

وہ ان لوگوں سے بھی بدتر ہوتے ہیں، جنہوں نے آپ کو چھوڑ دیا
شائع 21 اگست 2024 12:43pm

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نمرہ خان کی ذاتی زندگی کئی اتارچڑھاو کا شکاررہی ہے.

وہ اپنی ذاتی زندگی میں ایک بڑے حادثے سے گزرنے سے لے کر تشدد کا شکار ہونے کے بعد طلاق سے گزرنے تک بہت کچھ برداشت کرچکی ہیں۔ نمرہ خان ان دنوں اپنے حالیہ مبینہ اغوا کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نمرہ خان کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

نمرہ خان نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی۔ اس شو میں انہوں نے دل ٹوٹنے کے درد سے گزرنے والے لوگوں کے لئے ریباؤنڈز سے بچنے کا مشورہ دیا۔ نمرہ نے اپنے دل ٹوٹنے کا اذیت ناک دور دیکھا ہے اور وہ ہمیشہ اس بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔

شومیں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے زخم بھرگئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ، زخم تو بھر چکے ہیں،مگر ان کے نشانات ابھی باقی ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ واپسی کا راستہ غلط ہے. جب آپ کو کسی کے چھوڑنے کے بعد رونے کے لیے کندھا دیا جاتا ہے تو اس کاندھے کو کبھی بھی سہارا نہ سمجھیں۔ اس وقت تو آپ آرام محسوس کرنے لگتے ہیں اور اس میں سکون پاتے ہیں، لیکن درحقیقت وہ ان لوگوں سے بھی بدتر ہوتے ہیں, جنہوں نے آپ کو چھوڑ دیا اور آپ کو توڑ دیا۔ اس لیے آپ دوسرے کندھے پر کبھی پر بھروسہ نہ کریں۔

انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ زندگی میں چاہے کتنی ہی تکلیفیں کیوں نہ جھیلنی پڑیں، کبھی بھی ایک کے دھوکہ دینےکے بعد دوسرےدوسرے پراعتبارنہ کریں، کیونکہ وہ زیادہ خطرنک ہوتےہیں۔ اور ضروری نہیں کہ اگر ایک اچھا ثابت نہ ہوتو دوسرا اچھا ہوگا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity