Aaj News

بدھ, اکتوبر 23, 2024  
19 Rabi Al-Akhar 1446  

سوناکشی سنہا کی ’شادی‘ والا گھر فروخت کرنے کی آفر پر مداح حیران

ایک رئیل اسٹیٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرگھر کی ویڈیو کے ساتھ قیمت بھی شیئر کی گئی
شائع 21 اگست 2024 11:12am

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا باندرہ میں واقع پرتعیش اپارٹمنٹ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اپارٹمنٹ کی قیمت 25 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایک رئیل اسٹیٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرگھر کی ویڈیو کے ساتھ قیمت بھی ڈال دی گئی ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں اس اپارٹمنٹ کو باندرہ میں سمندر کے سامنے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اذہان اور فیملی کے ساتھ اپنی نئی تصاویر پوسٹ کردیں

4200 مربع فٹ پرمحیط سوناکشی کا یہ اپارٹمنٹ مکمل طور پر سجا ہوا ہے اور متعدد جدید سہولیات کے ساتھ مزین ہے۔ سوناکشی نے اس پوسٹ کو ’لائک‘ کیا۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 2023 میں ممبئی کے باندرہ ویسٹ علاقے میں یہ اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ اس وقت اس کی لاگت 11 کروڑ روپے تھی۔ اور اسی گھر میں رواں سال ان کی ظہیراقبال سےشادی ہوئی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle