Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیف علی خان پر دہلی کے نائٹ کلب میں حملہ، ، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بالی وُڈ اداکار پرایک نہیں دو بارحملہ کیا گیا، جس میں ان کےسر سے خون بہنےلگا تھا
شائع 21 اگست 2024 10:32am

بالی وُڈ اداکار سیف علی خان ان دنوں اپنی 54 سالگرہ منانے کی وجہ سے خبروں میں ان ہیں۔ بھارتی میڈیا میں ان سب کے درمیان ان سے جڑا ایک واقعہ شیئر کیا ہے ، جس میں نواب آف پٹوری پر دو بار حملہ کیا گیا۔

سیف علی خان نے یہ کہانی آج سے چار سال پہلے ایک پوڈ کاسٹ میں شیئر کی تھی۔ اس واقعہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ، میں دہلی کے ایک نائٹ کلب میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک لڑکا میرے پاس آٰیا، اور اس نے مجھ سے کہاکہ میں اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ ڈانس کروں ۔ جب میں نے اسے منع کیا کہ میں یہ سب کرنے کا عادی نہیں ہوں، تو اس نے میری تعریف کرنا شروع کردی کہ میرا چہرہ بہٹ خوبصورت ہے، میں اپنی تعریف سن کر خوش ہو گیا اور مسکرانے لگا۔

سجل علی نے بھارتی فلم کیلئے آمادگی ظاہر کردی

سیف علی خان نے مزید کہا کہ اچانک اس نے میرے ساتھ بد تمیزی کرنا شروع کردی۔ یہی نہیں، بلکہ اس نے میرے سرپروہسکی کی بوتل بھی ماردی۔ میرے سر سے خون بہنے لگا تو میں واش روم چلا گیا۔ وہ میرا پیچھا کرتے ہوئے وہاں بھی آ پہنچا۔ میرے سر سےبہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔ میں نے اپنے سر پر پانی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تم نے کیا کردیا۔ اس نے مجھ پر دوبارہ صابن کی ڈش سے حملہ کر دیا۔ وہ پاگل اور جنونی تھا اور شاید مجھے جان سے مار دیتا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle