Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ناظم آباد اے او کلینک کے سامنے ٹینکر گرین لائن ٹریک کی جالیوں سے ٹکراگیا

ٹینکر کے ٹکرانے سے گرین بس کے لائن ٹریک کی جالیاں ٹوٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 21 اگست 2024 10:17am

کراچی میں ناظم آباد اے او کلینک کے سامنے تیز رفتار ٹینکر گرین لائن ٹریک کی جالیوں سے ٹکرا گیا۔

واٹر ٹینکر کے ٹکرانے سے گرین بس کے لائن ٹریک کی جالیاں ٹوٹ گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واٹر ٹینکر کو جائے حادثے سے نہیں ہٹایا گیا، واٹر ٹینکر جائے حادثہ پر ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

پولیس حکام کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور بریک فیل کے ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

karachi

Green Line

Nazimabad

a o clinic

tanker hit green line track