Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی کی آخری رسومات پر خاتون کی تیاری دیکھ کر لوگ سیخ پا

ویڈیو میں خاتون کو مسکراتے اور جھومتے ہوئے دیکھا گیا
شائع 21 اگست 2024 10:07am
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

امریکا میں ایک خاتون کی جانب سے مردہ بیٹی کی آخری رسومات کی تیاری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ خاتون کے اس عمل پر لوگوں نے حیرانگی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کریسا وِڈر نامی امریکی خاتون نے اپنے بچی کی آخری رسومات کے لیے باقاعدہ پورا تیار ہو کر خود کو فلمایا اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جنہیں دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

بیٹی کی موت پر غم منانے کے بجائے مسکرا کر اور جھومتے ہوئے ویڈیو شئیر کرنے والی خاتون نے اپنی شئیر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا “ اپنی کی آخری رسومات کے لیے تیار ہو رہی ہوں جہاں میں کبھی اپنی شادی کے لیے تیار ہوئی تھی، اپنی بیٹی کا جشن منانے کے لیے اس سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہوسکتی۔ ویڈیو میں خاتون کی عروسی جوڑے میں تیار ہوئی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

خاتون کی متنازعہ ویڈیو پر 12 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی مقبول ہوئی جس پر لوگوں کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا۔

کریسا وِڈر نے اس ویڈیو پر کمنٹ سیکشن بھی بند کر رکھا ہے۔ جہاں بہت سے لوگوں نے خاتون پر تنقید کی تو کچھ نے ان کی حمایت میں ہمدردی بھرے بھی تبصرے کیے۔

Viral Video

US woman smiles

baby’s funeral

people shocked