Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہری پور میں سیشن جج پر فائرنگ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

محمد فرید اپر کوہستان میں سیشن جج تعینات ہیں
شائع 20 اگست 2024 11:55pm

ہری پور میں تھانہ سٹی کے علاقے چھوہر شریف میں مسجد کے باہر جج پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں جج محمد فرید زخمی ہوگئے۔

محمد فرید اپر کوہستان میں سیشن جج تعینات ہیں، حملہ آوروں نے سیشن جج محمد فرید کو مسجد میں داخل ہوتے ہوئے نشانہ بنایا۔

جج محمد فرید کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیشن جج محمد فرید کو دو گولیاں لگی ہیں۔

firing

Haripur

session judge