Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی، بلاول بھٹو نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا

لاہور کی تنظیم کے لئے شاٹ لسٹ کئیے گئے 16 نام بلاول بھٹو کے سامنے رکھیں گے، ذرائع
شائع 20 اگست 2024 10:51pm

پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی کے معاملے پر بلاول بھٹونے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنما اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہونگے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ، لاہور کی تنظیم کے لئے شاٹ لسٹ کئیے گئے 16 نام بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے۔

اجلاس میں پنجاب کی قیادت کی مشاورت سےلاہورکی تنظیموں کے عہدیداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

Pakistan People's Party (PPP)

Bilal Azhar Kayani