Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پوسٹنگ کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران کو چیئرمین ایف بی آر کا انتباہ

اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے حصول کا رجحان ادارے کے لئے نقصان دہ ہے، راشد محمود لنگڑیال
شائع 20 اگست 2024 10:10pm

چیئرمین ایف بی آر ہے راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے حصول کا رجحان ادارے کے لئے نقصان دہ ہے، افسران اور عملہ کا پسند کی پوسٹنگ کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنا تشویش ناک امر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ کے حصول کا رجحان ادارے کے لئے نقصان دہ ہے ، مڈ لیول افسران کا ایسا اقدام جونیئر افسران کے لئے اچھی مثال نہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پسند کی پوسٹنگ کے لئے اثر و رسوخ استعمال مس کنڈکٹ میں آتا ہے، مس کنڈکٹ کا ارتکاب ملازمت کے خاتمہ پر منتج ہو سکتا ہے، آئندہ اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران اور عملے کیخلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی، مشکل حالات سے دوچار افسران اور عملہ اپنی درخواست متعلقہ کمیٹی کوای میل کر سکتے ہیں۔

FBR

Chairman FBR