Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی سیاحوں کا خیبرپختونخوا میں داخلہ روکنے پر گورنر کی صوبائی حکومت کیخلاف چارج شیٹ

گورنر خیبرپختونخوا نے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کرلی
اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 11:02pm

چینی سیاحوں کا خیبرپختونخوا میں داخلہ روکنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے چینی سیاحوں کو صوبے میں داخل ہونے سے روکنے پر اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مجھ پر پابندی عائد کردی گئی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی سائیکل سواروں کو خیبرپختونخوا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب وہ پنجاب سے نوشہرہ اور پھر پشاور آنا چا رہے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ این او سی نا ہونے پر سائیکل سواروں کو واپس بھجوا دیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے، یہ صوبہ دشمنی نہیں ملک دشمنی ہے، تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔

ن لیگ اور پی پی قیادت نے بجلی ریلیف پر اپنے رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو جماعت دہشت گردوں کو آباد کرتی ہے اور چین کے سیاحوں کو روکتی ہے اس کی ملک دشمنی شک سے بالاتر ہے۔ خیبرپختونخوا کی حکومت اپنے قائد اور اس کے آقاؤں کے اشاروں پر پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سے اجازت لینے کے بعد ہی غیر ملکیوں کو نقل حرکت پر داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے، چائینیز سائیکل سواروں کو حالات سے آگاہ کرنے کے بعد باحفاظت پولیس اسکواڈ کے ساتھ اسلام آباد بھجوایا گیا۔

پولیس حکام نے کہا کہ این او سی لینے والے غیر ملکیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کیا جاتی ہے۔

Faisal Karim Kundi