Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ نے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

کراچی کے علاقے شانتی نگر کے رہائشی معید بلوچ پہلے ہی 200 میٹرز اور 400 میٹرز کے قومی چیمپئین ہیں۔
شائع 20 اگست 2024 09:33pm

پاکستان کے باصلاحیت ایتھیلیٹ معید بلوچ نے ورلڈ ملٹری گیمز میں 400 میٹر کی دوڑ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

وینزویلا میں جاری ورلڈ ملٹری گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کےانٹرنیشنل ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹرز کی دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی۔

کراچی کے علاقے شانتی نگر کے رہائشی معید بلوچ پہلے ہی 200 میٹرز اور 400 میٹرز کے قومی چیمپئین ہیں۔

پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے کے بعد ہوٹل پر ویٹری کی ویڈیو وائرل

ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2018 میں سو میٹرز کی دوڑ جیت کر تیز ترین ایتھلیٹ قرار پانے والے معید بلوچ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کے لیے فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پیرس میں ہونے والی المپکس میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں نہ صرف ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جبکہ پاکستان کو 40 سالوں کے بعد گولڈ میڈل بھی جیت کر دیا۔

والد کو کرکٹ میچز نہ دکھانے کے پیچھے نسیم شاہ نے وجہ بتا دی

ان کی شاندار کامیابی پر پاکستان بھر سے انہیں تحفے اور تحائف ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

Gold Medal

Moeed Baloch

World Military Games