Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف سے میٹا کے 5 رکنی وفد کی ملاقات

میٹا نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ریجن میں پہلا مقابلہ پاکستان میں منعقد کروایا ،وفد کی بریفنگ
شائع 20 اگست 2024 09:25pm

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے میٹا کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ، وفد کی قیادت میٹا کے نائب صدر برائے ایشیاء پیسیفک سائمن ملنر کر رہے تھے۔

میٹا کے وفد نے وزیراعظم کو پاکستان اور ایشیاء پیسیفک میں اپنی سروسز کے بارے آگاہ کیا وفد نے بریفنگ دی کہ میٹا نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ریجن میں پہلا مقابلہ پاکستان میں منعقد کروایا ہے ۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو میٹا کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے تمام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں میں بے پناہ استعداد موجود ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی ٹی کے فروغ کیلئےریکارڈ بجٹ مختص کیا ہے ۔ آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے میٹا کی مہارت سے استفادہ حاصل کیا جائے گا.

دونوں اطراف کا پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی و ترویج کے حوالے سے مل کے کام کرنے کا اعادہ کیا ۔ اجلاس میں وزیر مملکت شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

meta

PM SHAHBAZ SHARIF