Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پولیس افسر کو بیٹے سمیت لوٹنے والے دو ڈاکو ہلاک

ہلاک ملزمان سے چھینی ہوئی نقدی ، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، پولیس
شائع 20 اگست 2024 08:54pm

کراچی قائد آباد کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، ہلاک ملزمان سے چھینی ہوئی نقدی ، اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق قائد آباد میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے ، ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوؤں نے قائد آباد کے قریب پولیس افسر کو بیٹے سمیت لوٹنے کی کوشش کی تھی لیکن قریب میں موجود مددگار 15 کے اہلکاروں نے مقابلے کے بعد دو ڈاکووں کو موقع پر ہی ہلاک کیا ۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا مزید بتانا ہے کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش میں اطراف میں سرچنگ کا عمل کیا گیا تاہم گرفتاری نہیں ہوسکی۔

karachi

Karachi Police