Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شنیرا اکرم نے شادی کی 11 ویں سالگرہ پر وسیم اکرم کی بھیانک تصویر شیئر کر دی

اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں، ہمارے 11 سال مبارک، شنیرا اکرم
اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 10:23pm

شنیرا اکرم نے شادی کی 11 ویں سالگرہ پر وسیم اکرم کی ایسی تصویر شئیر کی جس کو دیکھ کر مداھح ہکا بکا رہ گئے ۔

گزشتہ روز وسیم اکرم اور شنیرا نے اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وسیم اکرم کی ایک مزاحیہ تصویر شیئر کی جس میں سابق فاسٹ بولر کو گنجا اور بوڑھا دکھایا گیا۔

شنیرا اکرم نے کیشن میں لکھا کہ ’’سالگرہ مبارک ہو میرے بے بی! آپ نے جو کچھ مجھے دیا اس کے لیے آپ کا شکریہ، آپ میری دنیا ہیں اور آپ کے ساتھ 11 سال اتنے ہی اچھے ہیں جس دن میں پہلی بار آپ سے ملی تھی، آپ زرا بھی نہیں بدلے!!!‘‘۔

بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں شنیرا نے وسیم کی ایک اور تازہ ترین تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ تازہ تصویر ہے، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کیسے نظر آتے ہیں۔ ہمارے 11 سال مبارک!“

وسیم اکرم نے بھی شادی کی 11 ویں سالگرہ پر دل کو چھو لینے والے پیغام کے ساتھ اہلیہ شنیرا کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔

وسیم اکرم نے اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی وجہ سے میری زندگی ایک بہتر انسان کی طرح بن گئی۔ میں آپ کا اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ آپ میری زندگی میں میری بیوی، ساتھی اور بہترین دوست کے طور پر موجود ہیں۔

وسیم اکرم نے شنیرا سے 2015 میں شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے سال 2009 میں وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ بیماری کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔

Wasim Akram