Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی کے دورہ یوکرین سے بھارت کا دوغلا پن ایک بار پھر عیاں

ایک طرف روس سے ہتھیار خریدے جا رہے ہیں، معاہدے کئے جا رہے ہیں تو دوسری جانب یوکرین سے ہمدردی جتائی جا رہی ہے
شائع 20 اگست 2024 08:27pm

مودی کے رواں سال کے دورہ یوکرین سے بھارت کا دوغلا پن ایک بار پھر عیاں ہوگیا ہے۔

روس نے جب یوکرین کے بچوں کے ہسپتال پر حملہ کیا تو اسی وقت مودی کو روس کے اعلی ترین ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر مودی کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی جشنِ آزادی پریڈ میں نیو یارک کے میئر کا بڑا بلنڈر

مودی کے دورہ روس کے نتیجے میں نو معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں یوکرین میں روسی فوج کے لیے لڑنے والے 35 ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کا ایک معاہدہ بھی شامل ہے۔

بھارت بظاہر یوکرین کی مدد کر رہا ہے جبکہ امریکی خدشات کے باوجود بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، اور دوسری جانب بھارت روس سے 400-S میزائل سسٹم حاصل کر چکا ہے۔

ڈائریکٹر کے اغوا پر لیبیا کے مرکزی بینک میں کام ٹھپ

مودی کے دورہ یوکرین کو کچھ لوگ یورپ اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے ایک موقع پرست اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

مودی کا یوکرین کا دورہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی حکمت عملی کے بارے میں سوالات اٹھاتا ہے۔

Narendra Modi

Ukraine