Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرکٹ کے مستقبل اور ٹوٹے پھوٹے اسٹرکچر کا جائزہ، سابق کپتان ثنا میر چھ رکنی پینل میں شامل

یونین کا ایسا حل پیش کرنے کا منصوبہ ہے جو بین الاقوامی کرکٹ، ڈومیسٹک لیگز کو 'ہم آہنگ وجود' کی اجازت دے
شائع 20 اگست 2024 07:39pm

پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کرکٹ کے مستقبل کا جائزہ لینے کے لیے بنائی جانے والی یونین کا حصہ بن گئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ”اے ایف پی“ کے مطابق دی ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو سی اے) نے کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں بڑے پیمانے پر ریویو کرنے کا آغاز کیا ہے۔

دی پلیئرز یونین جسے ماضی میں ”فیکا“ بھی کہا جاتا تھا، نے حکمت عملی پر کام کرنا شروع کیا ہے جس کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک لیگز کو ایک ساتھ شفاف طریقے سے چلانا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیری سن اور ثنا میر کو چھ رکنی مضبوط پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جو آزاد کنسلٹنٹس کے ساتھ مل کر کرکٹ کا جائزہ لیں گے۔

یہ چھ رکنی پینل ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن بورڈ کو کھلاڑیوں، ایڈمنسٹریٹرز، ٹیموں کے مالکان اور براڈکاسٹرز کے ساتھ مشاورت کرکے تجاویز دے گا۔

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ’کرکٹ کا حالیہ ماڈل غیر یقینی اور غیر پائیدار ہے۔ اس میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔‘

ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ اور ڈومیسٹک لیگز کے درمیان ابہام اور افراتفری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کریں اور اپنے کیریئر کو بچائیں۔‘

خیال رہے کہ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق 81 فیصد کھلاڑی ڈومیسٹک لیگز کی وجہ سے اپنی جسمانی صحت کے بارے میں تشویش کا شکار ہیں کیونکہ اس شیڈول کی وجہ سے انہیں باقاعدگی سے آرام کرنے اور ریکوری کا وقت نہیں ملتا۔

Sana Mir

FICA

Pakistan's Women Cricket Team

World Cricketers’ Association