Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کو مبارک ثانی کیس فیصلے پر بریفنگ

اٹارنی جنرل 22 اگست 2024 کو سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست کی سماعت میں پیش ہوں گے
شائع 20 اگست 2024 07:02pm

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو مبارک ثانی مقدمے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بریفنگ دی گئی۔

کابینہ کا بتایا گیا کہ مقدمے کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث ہوئی ہے، جس کے بعد معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے حوالے کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی نے مقدمے سے متعلق سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے درخواست دائر کرنے کا کہا، جس پرحکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اضافی درخواست دائر کی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل 22 اگست 2024 کو سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست کی سماعت میں پیش ہوں گے۔

federal cabinet

Mubarak Sani case