Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 84 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 745 پر بند

100 انڈیکس کی کم ترین سطح 77 ہزار 460 رہی
شائع 20 اگست 2024 06:47pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

100 انڈیکس 84 پوائنٹس کم ہوکر 77 ہزار 745 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی کم ترین سطح 77 ہزار 460 رہی۔

حصص بازار میں 38 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 11 ارب روپے میں طے ہوئے، جس کے بعد پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 342 ارب روپے ہے۔

PSX

Pakistan Stock Exchange (PSX)