Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

فرانسیسی خاتون راہبہ سسٹرآندرے کے نام سے مشہور تھیں
شائع 20 اگست 2024 06:31pm

دنیا کی معمر ترین خاتون لوسیل رینڈن ایک سو اٹھارہ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

فرانسیسی راہبہ سسٹرآندرے کے نام سے مشہور تھیں۔لوسیل رینڈن گیارہ فروری انیس سو چار کو فرانس میں پیداہوئی تھیں، انہوں نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں، کورونا وبا کا مقابلہ کیا اور ایک سو آٹھ برس کی عمر تک کام کاج میں خود کومصروف رکھا۔

رینڈن کے انتقال سے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریہ برانیس موریراکو مل گیا ہے جو 115 برس ہیں۔

ماریا کا انتقال اسپین کے علاقے کاتالونیا کے نرسنگ ہوم میں ہوا جہاں وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مقیم تھیں۔ان کے پسماندگان میں 2 بچے، 11 پوتے پوتیاں اور کئی پڑپوتے شامل ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ماریا کی عمر 117 سال اور 168 دن تھی، وہ مجموعی طور پر انسانی تاریخ کی آٹھویں معمر ترین انسان تھیں۔

world record