Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مجھ پر پابندی عائد کردی گئی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

میں اپنا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلاؤں گا، شیر افضل مروت
اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 08:36pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل خان مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ٹیلیویژن پر آنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ’حکومت نے میرے الیکٹرانک میڈیا پر نظر آنے پر پابندی لگادی ہے، ساتھ ہی ہدایت دی ہے کہ میرے کسی بیان کو بھی نشر نہ کیا جائے‘۔

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کی تفصیلات سامنے آگئیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اپنا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلاؤں گا‘۔

احتجاج کی پلاننگ عمران خان سے پوچھے بغیر خود کروں گا، کوئی 9 مئی ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میں لوں گا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کے اس دعوے پر ان کے بہت سے فالوورز نے ان کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔

پی ٹی آئی لاہور کی نومنتخب تنظیم کا پہلا اجلاس، نئے صدر کو شدید تنقید کا سامنا

خیال رہے کہ اپنے بے باک بیانات کے لیے مشہور شیر افضل خان مروت کو ان کی پارٹی سے نکالا جاچکا تھا، تاہم، طویل عرصے بعد عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی پارٹی میں واپسی ہوچکی ہے اور انہیں جلسوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

Sher Afzal Marwat

Ban on TV