Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کیلئے حکم

آمنہ عروج کوجسمانی ریمانڈ میں پولیس نےذہنی تشدد کا نشانہ بنایا، موقف
اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 06:11pm

لاہور ہائیکورٹ نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کیلئے حکم جاری کر دیا ۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آمنہ عروج کی والدہ کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ایم ایس سروسز اسپتال کو میڈیکل کروا کر کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کی ملزمہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آمنہ عروج کو جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی جانب سے شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کے باعث آمنہ عروج شدید اندرونی و بیرونی چوٹوں کا شکار ہیں۔

درخواست کے مطابق آمنہ عروج کی والدہ جیل میں ملاقات کے لیے گئی تو انہیں بتایا گیا کہ آمنہ عروج کو اسپتال لے جایا گیا ہے لیکن والدہ کو پتہ لگا کہ آمنہ عروج کو اصل میں آرگنائز کرائم یونٹ کے تفتیشی افسر کے پاس لے جایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آمنہ عروج کو عدالت کے روبرو پیش کرنے اور میڈیکل کروانے کا حکم جاری کیا جائے۔

جسٹس طارق شیخ نے حکم دیا کہ ایم ایس سروسز ہسپتال آمنہ عروج کے میڈیکل کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔ عدالت نے آمنہ عروج کا میڈیکل کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Lahore High Court

khaleel ur rehman qamar

Khalil ur Rehman Qamar Leak Video