Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کاش قتل کی اجازت ہوتی، خاتون ہراسگی واقعہ پر زارا نور عباس پھٹ پڑیں

موٹرسائیکلوں پر ہراساں کرنے والوں کی ایک اور نسل کو پڑھوان چڑھایا جا رہا ہے، اداکارہ
شائع 20 اگست 2024 03:38pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مشہور پاکستانی ادکارہ زارا نور عباس نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں حجاب میں ملبوس خاتون کو ہراساں کرنے کے حالیہ واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کردیا۔

ویڈیو میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص دن کے وقت سڑک پر چلتی خاتون کو ہراساں کرتا نظر آتا ہے۔ آدمی کے ساتھ موٹرسائیکل پر آگے بچہ بھی سوار ہوتا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر واقعے کی واقعے کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی۔ موٹرسائیکلوں پر ہراساں کرنے والوں کی ایک اور نسل کو پڑھوان چڑھایا جا رہا ہے۔ بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں ان کے سامنے جو کیا جائے وہ اپناتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ موٹرسائیکل پر بیٹھا شخص اپنے ساتھ موجود بچے کے لیے مثال بن رہا ہے۔

باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر دیگر شوبز شخصیات نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

karachi

Zara Noor Abbas

outraged over woman's harassment