Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اوور میں 39 رنز کیسے بنے؟ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ بن گیا

ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائر کے میچ کے دوران ساموآ کے بلے باز نے یہ کارنامہ انجاد دیا
شائع 20 اگست 2024 03:21pm

انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا انوکھا اور نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

آئی لینڈ پر مشتمل ملک ساموآ کے بلے باز ڈیریوس ویسر نے منگل کے روز آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر اے میچ کے دوران ایک اوور میں سب سے زیادہ 39 رنز بناکر نیا ریکارڈ بناڈالا اور تاریخ رقم کردی۔

ساموا میں گارڈن اوول میں کھیلے گئے میچ میں ڈیریوس ویسر نے وانواتو کے نالن نپیکو کی گیند پر 6 چھکے لگائے جبکہ اس اوور میں 3 نو بال بھی شامل تھیں، جس کے باعث ایک اوور میں 39 رنز بنے۔

اس سے قبل مینز ٹی20 ورلڈکپ 2007 کے افتتاحی ایڈیشن میں یورواج سنگھ نے انگلش بالر اسٹیورٹ براڈ کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگاکر 36 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا۔

عمان کے فاسٹ بولر نے شاہین آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

روہت شرما بھارتیوں کیلئے سُبکی کا باعث نئے ریکارڈ سے ایک قدم دور

2021 میں کیرون پولارڈ جبکہ 2024 میں نکولس پوران، دپیندرا سنگھ ایری، روہت شرما اور رنکو سنگھ بھی ایک اوور میں 36 رنز بنا چکے ہیں۔

ساموآ کے بیٹر نے مینز ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں نہ صرف نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ پہلی انٹرنیشنل سینچری بھی اسکور کی، انہوں نے 62 گیندوں پر 132 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو دوسری فتح سے ہمکنار کروایا۔

ڈیریوس ویسر کی نے ساموآ کی جیت کے بعد 2026 میں اگلے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیوں کو بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔

T20 World Cup

New Record

world record

T20 International

Record broken

icc t20 world cup 2026

t20 world cup 2026

t20 world record