Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یو اے ای میں ڈرونز کا بڑا مقابلہ، رجسٹریشن کے طریقے کا اعلان

ڈرون ریس چیلنج مقابلے میں حصہ لینے کیلئے 20 ستمبر تک اپلائی کر سکتے ہیں، رپورٹ
شائع 20 اگست 2024 01:54pm
تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز
تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز

ڈرون طیاروں کی دوڑ کا بڑا مقابلہ آئندہ برس 2025 میں ابوظہبی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں A2RL (ابوظہبی آٹونومس ریسنگ لیگ) کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جیتنے والی ٹیم کو ایک ملین انعامی ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ شائقین اس کھیل میں ٹاپ انٹرنیشنل ٹیموں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مقابلے کا حصہ بنتے دیکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل 2025 کے لیے ایک ہائی ٹیک کار ریسنگ ایونٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ ایونٹ ابوظہبی میں گذشتہ ریسنگ ایونٹ کی کامیابی کے بعد رکھا گیا ہے، جہاں دنیا بھر سے آٹھ ٹیموں نے رواں سال کے آغاز میں یاس مرینا سرکٹ میں بغیر ڈرائیور والی کاروں کی نمائش کیں۔

Aspire اور A2RL کے سربراہ، اسٹیفنی ٹمپانو نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس نئے خیالات کو اجاگر کرنے اور ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔“

اسٹیفنی ٹمپانو کا مزید کہنا تھا کہ A2RL جیسے ایونٹس لوگوں کو کار ڈرائیونگ کی ریسنگ میں دلچسپی کا سبب بنیں گے۔

انہوں نے ڈرون ریسنگ کے مقابلے میں انعامی رقم جیتنے کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈرون ریس میں کنٹیسٹنٹ اپنے ڈرون طیاروں کو گیٹس اور رکاوٹوں سے بچ بچا کر اڑائیں گے۔ وہ ڈرون پر خصوصی سینسرز اور کمپیوٹرز نصب کریں گے تاکہ انہیں نیویگیٹ/ مانیٹرنگ کرنے اور حادثے سے بچایا جا سکے۔

ڈرون ریس کا بنیادی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کون چیلنجنگ ماحول میں بنیادی سینسرز ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جدید ترین سافٹ ویئر کو استعمال کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ تمام ٹیموں کو یکساں معلومات اور مشق کا وقت دیا جائے گا، اس لیے ایونٹ کی سب سے بہترین ٹیم ہی انعامی رقم کی حق دار کہلائے گی۔

ڈرون ریس میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد اس ویب سائٹ (www.a2rl.io) پر ڈرون ریس چیلنج مقابلے میں حصہ لینے کیلئے 20 ستمبر تک سائن اپ کر سکتے ہیں ۔ سرفہرست حریفوں کو منتخب کرنے کے لیے تین راؤنڈ کرائے جائیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے تین مرحلہ انتخابی عمل

اسکریننگ کے ذریعے درخواست دہندگان کا کام، ویب سائٹس، اور ڈرون پرواز کی ویڈیوز کو دیکھ کر ان کے تجربے اور مہارت کا جزئزہ لیا جائے گا۔ خودکار طور پر اڑنے والے ڈرونز کی ویڈیوز کی جانچ۔ اور ٹیموں کو لائیو ڈیمو فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

سرفہرست 20 ٹیمیں 1 ملین ڈالر انعامی رقم جیتنے کے لیے اپریل 2025 میں فائنل راؤنڈ میں مقابلہ کریں گی۔

ابوظہبی

drone race

$1 million prize

how to register