Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ابو ظہبی: عرب دنیا کے سب سے بڑے مندر میں رکھشا بندھن تہوار

اتوار کو 2500 زائرین اور کارکنوں نے پجاریوں کا پرتپاک استقبال کیا
شائع 20 اگست 2024 01:29pm
—فوٹو: خلیج ٹائمز
—فوٹو: خلیج ٹائمز
—فوٹو: خلیج ٹائمز
—فوٹو: خلیج ٹائمز
—فوٹو: خلیج ٹائمز
—فوٹو: خلیج ٹائمز
—فوٹو: خلیج ٹائمز
—فوٹو: خلیج ٹائمز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی میں عرب دنیا کے سب سے بڑے مندر کے سرکاری افتتاح کے بعد پہلا رکھشا بندھن تہوار منایا گیا۔ دو دن تک جاری رہنے والی تقریب میں ہزاروں یاتریوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں ابوظہبی میں بنائے گئے پہلے مندر ’بوچاسنواسی شری اکشر پورشوتم سوامی نارائن سنستھا (بی اے پی ایس)‘ کو شیخ زید ہائی وے کے قریب تعمیر گیا گیا تھا جس کا افتتاح 14 فروری کو بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی نے کیا تھا۔

تقریب میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی تھی مندر کو ناگارا طرز تعمیر میں بنایا گیا ہے جس میں ریت کے پتھر اورسنگ مرمرکا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

رکشا بندھن ایک روایتی ہندو تہوار ہے جس میں بہنوں اور بھائیوں کے درمیان بندھن کا جشن منایا جاتا ہے۔ کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام کے تحت کمپنیوں نے اپنے عملے کو بسوں میں مندر پہنچایا۔

عرب دنیا کے سب سے بڑے مندرکا افتتاح کل نریندر مودی کریں گے

اتوار کو 2500 زائرین اور کارکنوں نے پجاریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہر آنے والے کو راکھی ملی۔ روایتی عقیدت کے گیت طبلہ، ہارمونیم اور ستار جیسے آلات کے ساتھ پیش کیے گئے۔

بی اے پی ایس ہندو مندر کے سربراہ، پوجیا برہماویہاری سوامی نے اس تہوار کی ثقافتی اہمیت کی وضاحت کی۔ بہت سے ہندو کارکنوں نے جو اپنے خاندانوں اور پیاروں سے دور ہیں، تہوار کے دن مندر میں آنے کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

رنجیت سنگھ نے کہا کہ یہ گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے، جیسے میں اپنے خاندان کے ساتھ موجود ہوں۔پردیپ نے کہا کہ “میں اس جشن کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ ہم سوامیوں اور مندر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں ایک ساتھ رکھشا بندھن منانے کی دعوت دی۔