Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

والد کو کرکٹ میچز نہ دکھانے کے پیچھے نسیم شاہ نے وجہ بتا دی

کرکٹر کی زندگی کے پس منظر میں کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں لوگ نہیں جانتے، فاسٹ بولر
شائع 20 اگست 2024 12:20pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے والد کو کرکٹ میچز سے دور رکھنے کے پیچھے اہم انکشاف کیا ہے۔

کرک بز سے بات کرتے ہوئے نسیم نے انکشاف کیا کہ ان کے والد صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، اور جب ٹیم ہار جاتی ہے تو وہ پریشان ہو جاتے ہیں۔

قومی کرکٹرز ماہانہ کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹر کی زندگی کے پس منظر میں کئی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں لوگ نہیں جانتے۔ میرے والد صحت کے کچھ مسائل سے گزر رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب وہ کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے، لیکن اب وہ میچ کی ہر گیند کو دیکھتے ہیں اور جب ہم ہارتے ہیں تو پریشان ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس لیے میں ہر بڑے میچ سے قبل اپنے بھائیوں کو فون کر کے کہتا ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ والد کرکٹ میچ نہ دیکھیں۔

نسیم شاہ نے 2024 کے T20 ورلڈ کپ کے بعد مسابقتی بولنگ کے دباؤ سے ضروری وقفہ لیا۔ اگرچہ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنے کھیل پر کام کرنے میں وقت گزارا، لیکن انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کو بھی ترجیح دی۔

Fast Bowler

Naseem shah

father

revealed

watching cricket matches