Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے کے بعد ہوٹل پر ویٹری کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں انہیں ریسٹورنٹ میں کام کرتا دیکھ کر ان کے مداح انہیں بھرپور انداز سے سراہ رہے ہیں۔
شائع 20 اگست 2024 11:28am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل اپنے نام کرنے والی چینی جمناسٹ کی کھلاڑی ژاؤ یاکن کی مقبولیت کی ایک اور وجہ سامنے آگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق باصلاحیت چینی ایتھلیٹ ژاؤ یاکن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں انہیں اپنے والدین کے لوکل فوڈ ریسٹورنٹ میں ان کی مدد کرواتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں انہیں ریسٹورنٹ میں کام کرتا دیکھ کر ان کے مداح انہیں بھرپور انداز سے سراہ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مارکیٹنگ کی غرض سے ژاؤ یاکن اپنے اولمپک یونیفارم میں چین کے ہینگیانگ (Hengyang) شہر کے مقامی ریسٹورنٹ ”فیٹ برادر“ میں کھانا پیش کررہی ہیں۔

واضح رہے چینی ایتھلیٹ ژاؤ یاکن پیرس اولمپکس 2024 میں بیلنس بیم ایونٹ میں دوسرے نمبر پر آ کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

ژاؤ یاکن کی عمر صرف 18 سال ہے اور وہ کم عمری میں ہی جمناسٹک میں بہت سے تمغے جیت چکی ہیں۔ اس نے صرف تین سال کی عمر میں جمناسٹک کا آغاز کیا تھا۔

Video Viral

Chinese Gymnast

silver medalist

Serves Food

Local Restaurant