Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک ’میزائل شاہین ٹو‘ کا کامیاب تجربہ

صدر اور وزیر اعظم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 12:06pm

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تربیتی لانچ کا مقصد ٹروپس کی تربیت، مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ لینا تھا، اس کا مقصد بہتر درستگی اور بہتر بقا کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی تھا، سائنسدانوں نے اس تاریخی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کے تجربے کا مشاہدہ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، سائنس دانوں اور اسٹریٹیجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا، جن کی کارکردگی سے یہ تاریخی کامیابی ممکن ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے سائنس دانوں اور انجینئرز کو بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی گئی۔

rawalpindi

ISPR

pakistan army

Ballistic Missile

Missile Test

Shaheen II ballistic missile

Shaheen II