Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بازار میں سیمنٹ سے تیار کردہ جعلی لہسن کی فروخت، ویڈیو

نقلی لہسن کی فروخت انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
شائع 20 اگست 2024 10:39am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

سبزی مارکیٹ میں سیمنٹ سے تیار کر دہ جعلی لہسن فروخت ہونے لگے، جس کی وائرل ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

کھانے پینے کی جعلی اشیاء بیچنے کا عمل نیا نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی دیگر چیزیں ایسی ہیں جن میں ملاوٹ کر کے انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

وہیں اب جعلی لہسن بھی بڑے پیمانے پر فروخت ہورہے ہیں جن سے عوام ناواقف ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سیمنٹ سے تیار کردہ نقلی لہسن فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب اکولا شہر کے بجوریہ نگر کے ریٹائرڈ پولیس افسر سبھاش پٹیل کی اہلیہ نے دوسری سبزیوں کے ساتھ لہسن بھی خریدا، جب اس نے کھانا تیار کرنے کے لیے برتن میں میں لہسن کا استعمال کرنا چاہا تو دیکھ کر اسکے ہوش اڑ گئے کہ دکاندار نے نقلی لہسن فروخت کر کے اسے چونا لگا دیا۔

جعلی سیمنٹ کے لہسن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بظاہر بالکل اصلی لہسن کی طرح دکھائی دیتا لہسن پوتھی سمینٹ سے بنی ہوئی تھی جس کو جب چھیلا گیا تو اندر سے سیمنٹ نکلا۔

پولیس اہلکار کی بیوی نے بتایا کہ اس نے بازار سے لہسن خریدا تھا لیکن گھر پہنچ کر جیسے ہی وہ لہسن چھیلنے لگی تو اس کی کلیاں الگ نہیں ہو رہی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ نقلی لہسن اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس کو پہلی نظر میں پہچاننا بہت مشکل ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق جعلی لہسن میں اکثر مصنوعی مواد یا نقصان دہ کیمیکل استعمال کیے جاتے ہیں جو ہاضمے کے مسائل، الرجک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔

Market

Video Viral

revealed

fake garlic