Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، گنگارام اسپتال کی ناقص سیکیورٹی پر ڈاکٹرز، نرسز کا احتجاج

ڈاکٹرز اور نرسز نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی، یہ صرف ہراسمنٹ کا کیس ہے ایم ایس
اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 04:05pm

لاہور کے گنگا رام اسپتال میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے خلاف ڈاکٹرز اور نرسز بدترین سیکیورٹی کی صورتحال کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ڈاکٹرز اور نرسز نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔

واضح رہے کہ گنگارام اسپتال میں 5 سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا۔ اسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ سینٹرکےساتویں فلورپرصفائی ورکر نے بچی کو مبینہ طور پر ذیادتی کا نشانہ بنایا۔

جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کی لیکن واقعے کے خلاف گنگا رام ڈاکٹرز اور نرسز نے احتجاج کیا۔

دوسری جانب ایم ایس گنگا رام ہسپتال نے کہا کہ یہ صرف ہراسمنٹ کا کیس ہے، ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔