Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اے ٹی ایم مشین نے گمشدہ بچی کو اہلخانہ سے ملوا دیا

بچی ڈانس کلاسز لے کر اپنے دادا کے ساتھ گھر جا رہی تھی مگر بعدازاں وہ ان سے جدا ہوگئی، رپورٹ
شائع 20 اگست 2024 09:45am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بچے اکثر اپنے گھروں کا راستہ بھول جاتے ہیں جن کی تلاش میں اہلخانہ مارے مارے پھرتے ہیں اور آخر میں پولیس اسٹیشن سے رجوع کرتے ہیں۔

لیکن چین میں لاپتہ ہونے والی بچی اپن ذہانت سے اہلخانہ سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے Zhejiang سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی Quzhou کے ساتھ واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا۔

بچی ڈانس کلاسز لے کر اپنے دادا کے ساتھ گھر جا رہی تھی مگر بعدازاں وہ ان سے جدا ہوگئی۔

گمشدہ ہونے والی ننھی بچی اپنے گھر کے راستے سے لاعم تھی جو پریشانی کے عالم میں مبتلا تھی۔

پھر اس کی نظر قریبی اے ٹی ایم بوتھ پر بڑی جس کے اندر وہ داخل ہوگئی اور اے ٹی ایم مشین میں لگے سرخ بٹن کو اس نے دبا دیا۔

بٹن دبانے سے بچی کا رابطہ بینک کے مانیٹرنگ سینٹر سے ہوگیا۔ بچی نے کال پر کمرشل بینک کے ملازم کو بتایا کہ وہ گمشدہ ہو گئی ہے اور اسے اپنے گھر والوں کے فون نمبر نہیں معلوم۔ ملازم نے پولیس سے رابطہ کیا اور اسے تسلی دینے کے لیے لائن میں موجود رہنے کو کہا۔

کاؤنٹی پبلک سیکیورٹی کے افسران بچی کو اس کے خاندان سے ملانے مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ گلوبل ٹائمز نے رپورٹ میں بتایا کہ پولیس بچی کو اس کے گھر لے گئی۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کی والدہ نے اسے اے ٹی ایم کال بٹن کے بارے میں سکھایا تھا اور اسے مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ کبھی ایسی صورتحال میں پھنس جائے تو وہ اس پر فوری عمل کرے۔

lost

8 Year Old Girl

Uses an ATM

help