پنجاب پولیس میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، آئی جی پنجاب نے 15 افسران تبدیل کردیے
پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر تبادلے ہوئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 15 پولیس افسران تبدیل کر دیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے متعدد اضلاع میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا حکم جاری کر دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے 15 پولیس افسران تبدیل کردیے، اختر فاروق ڈی پی او میانوالی، سید ندیم عباس ڈی پی او ننکانہ صاحب، کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار ڈی پی او جھنگ، محمد راشد ڈی پی او اوکاڑہ اور آصف امین اعوان ڈی پی او مری تعینات کردیے گئے۔
پنجاب کی جیلوں میں 7 جیل افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے
طارق عزیز ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو، زنیرہ اظفر ایس ایس پی اسپیشل برانچ راولپنڈی، صبا ستار ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی، صاعد عزیز ایس ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب، معاذ ظفر ایس پی اسپیشل برانچ، حسام بن اقبال ایس پی انٹیلی جینس سپیشل برانچ پنجاب، اویس علی خان ایس ڈی پی او مری، وقار عظیم ایس ڈی پی او گلبرگ، کاشف اسلم ایس ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن برانچ پنجاب، فدا حسین ایس پی انویسٹی گیشن برانچ لاہور، بلال احمد ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن لاہور تعینات کر دیے گئے۔
ایس پی صدر فیصل آباد شمس الحق کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا جبکہ ڈی ایس پی ارشد محمود کو سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
Comments are closed on this story.