Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسٹاگرام پر مشہور ہونا ہے، فالوورز بھی بڑھانے ہیں، توان ٹپس پرعمل کریں

یہ ٹپس انسٹاگرام پر مشہور ہونے میں مدد دے سکتی ہیں
شائع 20 اگست 2024 09:10am

آج کے جدید دور میں انٹر نیٹ تقریبا ہر گھر میں پہنچ چکا ہے ، جو نہ صرف دنیا بھر کے حالات سے ہمیں باخبر رکھتا ہے، بلکہ دیکھاجائے تو یہ کیریئر کے بہترین آپشن کے طور پربھی سامنے آیا ہے۔ کیونکہ اس کے اندر کیرئر کی ایک وسیع دنیا ہےاور ایسے کئی مواقع دستیاب ہیں ،جو آپ کے لیے ترقی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

انٹر نیٹ میں خصوصی طور پر انسٹاگرام نےلوگوں کو اچھا خاصا اپنی طرف متوجہ کیا ہوا ہے۔ جہاں لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کے ذریعے پیسہ اور شہرت دونوں کما سکتے ہیں۔

موبائل چِھن جانے کا ڈر ختم، اینڈرائیڈ فونز کیلئے بہترین سیکیورٹی فیچر

اگر آپ بھی انسٹاگرام اکاونٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہاں ہم آپ کے لیے مفید ٹپس لائے ہیں، جو آپ کو انسٹاگرام پر مشہور ہونے میں مدد دے سکتی ہیں۔

سب سے پہلے تو اپنا اکاونٹ بناتے وقت چند باتوں کا خیال رکھیں۔ انسٹاگرام اکاونٹ کے صارف کا نام ایسا ہونا چاہیے، جو لوگوں پر اچھا تاثر چھوڑے اور یہ صارف دوست ہو یعنی اسے تلاش کرنے میں کوئی مشکل نہ ہو اور اسے آسانی سے تلاش کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ آپ کا اکاونٹ اگر تخلیق کار یا بزنس اکاونٹ ہوتو زیادہ بہتر ہے، کیونکہ پرائیویٹ اکاونٹ کا مواد صرف چند لوگوں تک محدود رہے گا۔ اسی طرح اپنی پروفائل پکچر کوبھی اصلی رکھیں۔

مواد کے معیار کا خیال رکھیں

انسٹاگرام پر وائرل ہونے کے لیے مواد بہت اہم ہے۔ آپ کا مواد جتنا اچھا ہوگا ،وہ اتنی ہی جلد اور زیادہ صارف کی توجہ حاصل کرے گا۔ اور اگر آپ کے مواد نے صارف کی توجہ حاصل کرلی تو وہ اس کے بعد آپ کو فالو کریں گے۔ اس لیے مواد کے معیار اور مقدار دونوں کا خیال رکھا جائے۔ کوشش کریں کہ ایسا مواد پوسٹ کریں ، جو صارف کی ضروریات کو پورا کر رہا ہو ، خواہ تفریح کی صورت میں ہو یا صرف انفارم کررہا ہو۔ اسی طرح انسٹاگرام پر بہت سے ٹرینڈ وائرل ہوتے رہتے ہیں انہیں سامنے رکھ کر روازانہ ویڈیوز پوسٹ کرتے رہیں۔

صحیح ہیش ٹیگ کا انتخاب بھی معنی رکھتا ہے

کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ مواد اچھا ہونے کے باوجود لوگوں تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ ایسی صورت میں آپ کو چاہیے کہ یہ غور کریں کی کہیں آپ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا تو نہیں بھول گئے یا پھر غلط ہیش ٹیگ منتخب کرلیا ہو۔ ویڈیو پوسٹ کرتے وقت ہمیشہ صحیح ہیش ٹیگ کا انتخاب کریں۔ اگر ویڈیو کا تعلق شوبز سے ہوتو تو پھراس سے ملتے جلتے ہیش ٹیگ لگائیں ، اور اگر کسی وائرل ٹرینڈ کے متعلق ہو تو اس کا ہیش ٹیگ لازما شامل کریں۔

درست وقت کا بونا ضروری ہے

اگر آپ اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں تو درست وقت پر تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرنا بہت ٖضروری ہے۔ اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ اپنے پروفیشنل ڈیش بورڈ یا بزنس اکاونٹ پر جاکر چیک کریں۔ فالوورزز کے آپشن پر جاکر چیک کریں کہ صارفین کی زیادہ تعداد کس وقت ایکٹیو ہے اور اسی وقت اپنی تصاویر اور ریلز پوسٹ کرنا شروع کردیں۔ناس طرح آپ کے فالوورز کی تعداد بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

Instagram

lifestyle