Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان: سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار فیملی کو ایکسکیویٹر ڈرائیور نے بچالیا

مجھے کوئی خوف نہیں تھا، اللہ نے ہم سب کی مدد کی، ڈرائیور محب اللہ
اپ ڈیٹ 20 اگست 2024 12:59pm

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی سے گزرتے سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت سات افراد کو مقامی ایکسکیویٹر ڈرائیور نے اپنی جان پر کھیل کر بچا لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فیملی کو بچانے پر ایکسیوٹر ڈرائیور کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

کراچی: معروف صنعتکار کی قریبی عزیز کی بے قابو گاڑی نے کئی گاڑیاں روند ڈالیں، 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

بہادر ڈرائیور محب اللہ نے بتایا کہ ایک گاڑی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے وہ سیلابی پانی میں پھنس گئی تھی، میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے کو کہا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے، جس کے بعد میں جلدی سے بھاگا اور کسی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر گھر سے ایکسکیویٹر اسٹارٹ کرکے سیلابی ریلے کے مقام پر دوبارہ پہنچا اور کوشش کر کے بچوں اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔

مون سون کے طاقتور اسپیل کی تباہ کاریاں، مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق

محب اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں تھا، اللہ نے ہم سب کی مدد کی۔