Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی لاہور کی نومنتخب تنظیم کا پہلا اجلاس، نئے صدر کو شدید تنقید کا سامنا

اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، تنظیم کا پہلا اجلاس بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوگیا
شائع 19 اگست 2024 11:22pm

پی ٹی آئی لاہور کی نومنتخب تنظیم کے پہلا اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم کا پہلا اجلاس زوم پر منعقد کیا گیا، ذرائع کے مطابق پہلے ہی اجلاس میں نئے صدر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق شرکا نے کہا کہ نئی تنظیم ڈیل اور لابنگ کے نتیجے میں بنائی گئی ہے، شرکا نے سوال کیا کہ آپ نے گزشتہ کسی احتجاج میں شرکت کیوں نہیں کی؟ آپ کے پاس دو عہدے پہلے بھی ہیں تو کیسے وقت نکالیں گے؟

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل بارے کوئی مشاورت نہ ہوسکی جبکہ تنظیم کا پہلا اجلاس بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوگیا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti lahore