Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلپائن نے اپنا جہاز جان بوجھ کر چینی جہاز سے ٹکرادیا

بحیرہ جنوبی چین میں یہ واقعہ متنازع جزائر کے نزدیک رونما ہوا، چین نے قانونی کارروائی کی۔
شائع 19 اگست 2024 10:51pm

چین نے بتایا ہے کہ پیر کو جنوبی بحیرہ چین میں ایک متنازع ساحل کے نزدیک ایک فلپائنی جہاز بظاہر دانستہ طور پر چینی جہاز سے آ ٹکرایا۔

یاد رہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں ’سیکنڈ تھامس شوال‘ کے نزدیک دونوں ملکوں کے جہازوں میں پہلے بھی کئی بار تصادم ہوچکا ہے۔

چین کے کوسٹ گارڈز نے الزام لگایا ہے کہ فلپائنی جہاز جان بوجھ کر چینی جہاز سے ٹکرایا گیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے کوسٹ گارڈز کے ترجمان گینگیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کی جانب سے کئی بار انتباہ جاری کیے جانے کے باوجود فلپائنی جہاز 4410 نے جان بوجھ کر چین کے جہاز 21551 کو ٹکر ماری۔

سی سی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ سبینا شوال اور اسپراٹلی جزائر کے نزدیک فلپائنی کوسٹ گارڈز کے جہاز چینی حکومت سے اجازت لیے بغیر نانشا جزائر میں ژیان بن ریف کے پانیوں میں غیر قانونی طور پر در آئے۔

چینی کوسٹ گارڈز نے اپنے آفیشل بیان میں بتایا کہ اس موقع پر اس نے فلپائنی بحری جہازوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی۔

china

South China Sea

THE PHILLIPINES

COASTGUARDS

SEVERAL WARNINGS