Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا مسودہ تیار

چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دئیے جائیں گے، وفاقی وزیر
شائع 19 اگست 2024 09:36pm

پاورڈویژن کا الیکٹرک گاڑیوں، موٹرسائیکل اور رکشہ کے فروغ کیلئے اہم قدم سامنے آگیا ملک بھرمیں بیٹری چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا مسودہ تیارکر لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق چارجنگ اسٹیشنزکوسستی بجلی فراہم کرنے پرغور ہو رہا ہے، چارجنگ اسٹیشنزکا قیام عالمی معیارپرعمل میں لایا جائے گا۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسودہ منظور کرایا جائے گا۔

وفاقی وزیراویس لغاری کے مطابق اقدامات کے نفاذ سے پاکستان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کے کنکشنز ترجیجی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ چارجنگ اسٹیشنز کو سستی بجلی کی فراہمی پر غور کیاجا رہا ہے، چارجنگ اسٹیشن کے لیے بجلی کی سپلائی اور وولٹیج کو یقینی بنایا جائے گا اقدامات سے پیٹرول پرچلنے والی گاڑیوں کےاخراجات میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔ چارجنگ بیٹریز کی ٹیسٹنگ کیلئے معیاری ٹیسٹنگ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

Electric Bikes