Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت سندھ کا منشیات کی تیاری میں استعمال اشیاء کے خلاف آپریشن کا حکم

شرجیل میمن نےمنشیات کی تیاری میں چیزوں کےخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے
شائع 19 اگست 2024 09:25pm

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائزنارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال اشیاء کے خلاف آپریشن کا حکم دیدیا۔ شرجیل میمن نےمنشیات کی تیاری میں چیزوں کےخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ان اشیاء کی دکانوں پرفروخت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، دکاندار منشیات میں استعمال ہونے چیزیں فروخت نہ کریں اور محکمہ ایکسائز کے ساتھ تعاون کریں ۔

سینئر وزیر نے واضح کیا کہ کسی بھی خانگی جگہ، گھر، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع ملے گی تو کارروائی کی جائے گی، ایکسائز حکام منشیات کے فروخت کی اطلاع پر اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد کسی بھی گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ایمار، ملیر، درخشاں، ہاکس بے اور دیگر اسٹریٹجک پوائنٹس پر محکمہ ایکسائز کی چوکیاں قائم کی جائیں۔

کراچی: تعلیمی اداروں میں مشیات سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت نے آگہی دی کہ پولیس کی جانب سے ایکسائز کے 216 جوانوں کی ٹریننگ جاری ہے، 320 افسران نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو دئے گئے ہیں۔

Sharjeel Memon

Pakistan People's Party (PPP)