Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دروازے پر دستک دینے کا انوکھا طریقہ جس نے لوگوں کو چکرا دیا

دستک دیتے وقت ہم ہاتھ کیوں اٹھاتے ہیں، یہ عادت کہاں سے آئی؟
شائع 19 اگست 2024 07:52pm

آپ نے آج تک ہزاروں بار دروازوں پر دستک دی ہوگی، لیکن کیا کبھی سوچا کہ جس طرح آپ دستک دیتے ہیں وہ طریقہ بے معنی ہے؟ عام طور پر دروازے پر دستک دینے کے لیے آپ کو اپنا بازو اوپر اٹھانا پڑتا ہے اور پھر آپ دستک دیتے ہیں۔ لیکن کیا یہ طریقہ درست نہیں ہے؟

اس حوالے سے حال ہی میں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں معروف ٹک ٹاکر جولین براؤن نے دستک دینے کا انوکھا طریقہ دریافت کیا ہے جسے دیکھ کر لوگ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ وہ عمر بھر غلط طریقے سے دروازوں پر دستک دیتے رہے۔

اس ویڈیو میں جولین براؤن نے لوگوں کو بتایا کہ دروازے پر دستک دینے کے لیے آپ کو اپنا بازو یا ہاتھ اوپر اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

جولین براؤن اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں چلتے ہوئے ایک دروازے کے قریب پہنچے اور دستک دینے کے لیے اپنا ہاتھ بلند کیا، مگر پھر کچھ سوچ کر رک گئے۔

امریکا کے درختوں پر ’جامنی رنگ‘ آپ کی زندگی خطرے میں ڈال سکتا ہے

انہوں نے اپنے ہاتھ کو دیکھا اور بازو نیچے کرلیا، پھر مٹھی بند کرکے انگلیوں کے جوڑوں کی مدد سے دروازے پر دستک دی۔

@pubity

This doesn’t sit right with me😳😳 #Pubity (@julien brown)

♬ original sound - Pubity

ٹک ٹاک پر ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر لوگ حیرت زدہ ہیں اور خود سے سوال کررہے ہیں کہ ہم کیوں آج تک دستک دینے کے لیے ہاتھ اوپر اٹھاتے رہے۔

تاہم کچھ صارفین نے اس طریقہ کار سے اختلاف بھی کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ طریقہ کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا جس پر اسے دوسرے صارف نے جواب دیا کہ کیوں کیا یہ غیرقانونی ہے۔

اسی طرح ایک صارف نے کہا کہ میرا ذہن نہیں مان رہا کہ میں اس طرح دستک دوں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر بیشتر صارفین محظوظ ہوئے اور تسلیم کیا کہ انہیں دروازے پر دستک دینے کا یہ طریقہ پسند آیا ہے۔

ان کا ماننا ہے کہ جب آسانی سے ہاتھ نیچے رکھتے ہوئے دستک دی جاسکتی ہے تو کیوں اپنی توانائی ضائع کریں۔

سونامی کے 13 سال بعد جاپانی شخص آج بھی لاپتہ اہلیہ کی تلاش میں مصروف

تاہم، ایک صارف نے وضاحت کی کہ پرانے دور میں دروازوں پر اوپر کی جانب ہینڈل لگے ہوتے تھے جنہیں ہاتھ میں تھام کر دروازے پر دستک دی جاتی تھی، یہ عادت آج بھی انسانوں نے اپنائی ہوئی ہے۔

Viral Video

Knocking on door