Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا، عمر ایوب

سلام آباد میں 22 اگست کے جلسے کی تیاری کے حوالے سے گرینڈ اپوزیشن قیادت کا محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس
شائع 19 اگست 2024 07:36pm

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی نٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی اور حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں 22 اگست کے جلسے کی تیاری کے حوالے سے گرینڈ اپوزیشن قیادت کا محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔

جنرل فیض حمید اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار رابطے میں تھے، باخبر ذرائع

اجلاس میں 22 اگست کے اسلام آباد جلسے کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس کے شرکا نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تازہ فیصلے پر بھی غور کیا گیا اور شرکا نے پارلیمنٹ میں حکومت کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔

بیرسٹر گوہر رؤف حسن کے دفاع میں کود پڑے، ’انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا‘

سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ پرامن جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے، 22 تاریخ میں اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا جس میں پورے ملک سے کارکنان شرکت کریں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ امید ہے انتظامیہ ہمارے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی، تحریک انصاف کے جلسے ہمیشہ پرامن رہے ہیں، پاکستان میں آئین کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی اور حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Grand Opposition Alliance