Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طاقتور زلزلے سے روس کا آتش فشاں پھٹ پڑا

"شِویلوچ" کے پھٹنے سے راکھ فضا میں پانچ کلو میٹر تک بلند ہوئی، 9 کی طاقت کے زلزلے کا خدشہ
شائع 19 اگست 2024 07:18pm

روس میں طاقتور زلزلے نے ایک آتش فشاں کو زندہ کردیا۔ ریکٹر اسکیل پر 7 کی طاقت والے زلزلے سے شِویلوچ نامی آتش فشاں پھٹ پڑا ہے۔ آتش فشاں اِتنی بھرپور قوت سے پھٹا ہے کہ راکھ فضا میں پانچ کلومیٹر تک بلند ہوئی ہے۔ اس خطے سے گزرنے والے طیاروں کے لیے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

یہ آتش فشاں روس کے انتہائی مشرق میں جزیرہ نما کیمچیٹکا میں واقع ہے۔ ماہرین اور متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ریکٹر اسکیل پر 9 کی شدت والا زلزلہ کسی بھی وقت آسکتا ہے۔ حکومت نے اس حوالے سے لوگوں کی بروقت معاونت کے لیے غیر معمولی انتظامات کر رکھے ہیں۔

اتوار کو کیمچیٹکا کے مشرقی ساحل پر شدید نوعیت کا زلزلہ آیا تھا۔ رشین اکیڈمی آف سائنسز میں آتش فشاں سے متعلق امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ ایک اور طاقتور زلزلے کا امکان موجود ہے۔

اکیڈمی کے انسٹیٹیوٹ آف والکینولوجی اینڈ سیزمولوجی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں شِویلوچ کی فضا کو دُھویں سے بھرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ راکھ کم و بیش 490 کلو میٹر تک کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہے۔

کیورِل کے جزائر پر واقع ابیکو نامی آتش فشاں بھی پھٹ پڑا ہے جس سے ڈھائی کلو میٹر کی بلندی تک راکھ اُڑی ہے۔ ان دونوں علاقوں میں پروازیں ایک دو دن کے لیے معطل کرنے کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

دو دن قبل آنے والے زلزلے سے سمندر میں 6 کلومیٹر تک دراڑ پڑی جبکہ اس کا مرکز اس جزیرہ نما سے 108 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ کیمچیٹکا ساحلی شہر ہے جس کی آباد ایک لاکھ 80 ہزار تک ہے۔

مزید پڑھیں :

تصویر کھچوانے کا شوق، خاتون دہکتے آتش فشاں میں جاگریں

دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں 40 سال بعد پھٹنا شروع

دنیا کے 5خطرناک ترین آتش فشاں

russia

POWERFUL EARTHQUAKE

VOLCANO ERUPTS

ASH GOES HIGH

SHIVELUCH

EBEKA

WARNING FOR AIRCRAFTS