Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

جعلی کرپٹو ایپلی کیشن سے لٹنے والوں کا گوگل پر مقدمہ

فلوریڈا کی ماریہ واکا سے کرپٹو ایپ "یوبٹ پرو" چلانے والے 50 لاکھ ڈالر لے اُڑے۔
شائع 19 اگست 2024 06:31pm

امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک خاتون نے مالیاتی گھوٹالے کی ایک ایپ گوگل پلے اسٹور سے ہٹانے میں تاخیرکرنے پر گوگل کے کلاف 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

ماریہ واکا کہتی ہیں کہ کرپٹو کرنسی کی جعلی ایپ کے ذریعے دھوکا کھاکر وہ 50 لاکھ ڈالر سے محروم ہوگئیں۔

اس متنازع ایپ کا نام یوبٹ پرو تھا جو کرپٹو کرنسی ایپ تھی۔ اس ایپ کے ذریعے بہت سے لوگوں سے مجموعی طور پر لاکھوں ڈالر بٹورے گئے۔

ماریہ واکا نے اس ایپ کے ذریعے 46 لاکھ ڈالر کی ”سرمایہ کاری“ کی تھی۔ ایک مرحلے پر اُس کا بیلینس 70 لاکھ ڈالر ہوچکا تھا۔ جب اُس نے اپنا سرمایہ نکالنا چاہا تو یوبٹ پرو نے اُس سے کہا کہ وہ ٹیکسوں کی مد میں 5 لاکھ ڈالر ادا کرے۔

واکا نے یہ رقم جمع کرادی مگر جب اُس نے اپنا سرمایہ نکالنا چاہا تو اس سے کہا گیا کہ وہ مزید 20 لاکھ ڈالر ادا کرے تاکہ اپنی رقم نکال سکے۔ تب اُسے اندازہ ہوا کہ معاملہ گڑبڑ ہے۔

اس مرحلے پر سائبر کرمنلز نے اُس سے رابطہ کیا اور دھمکی کی کہ اگر اُس نے سرمایہ کاری نہ کی تو اُسے قتل کردیا جائے گا۔

ماریہ واکا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دی کنزیومر فائنانشل پروٹیکشن بیورو سے رابطہ کیا جنہوں نے اُس کی شکایت گوگل تک پہنچائی۔

اپنے مقدمے میں مایہ واکا نے کہا ہے کہ اُس نے گوگل پلے اسٹور کی ایپ پر اس لیے بھروسا کیا کہ اُسے گوگل پر بھروسا تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گوگل پر بھروسا کرتے ہوئے اُس کے پلے اسٹور سے ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کی گئی جس کے نتیجے میں غیر معمولی مالیاتی نقصان کے علاوہ شدید نفسیاتی اور اعصابی دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے کم و بیش 12 ہزار افراد نے یوبٹ پرو ڈاؤن لوڈ کرکے اُس کے ذریعے کم یا زیادہ سرمایہ کاری کی۔ کم از کم پانچ کیس اور ہیں جن میں غیر معمولی نقصان ہوا ہے۔

ماریہ واکا کے مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گوگل نے نشاندہی کے باوجود مالیاتی گھوٹالے کرنے والے اس ایپ کے خلاف بہت تاخیر سے کارروائی کی۔

مزید پڑھیں :

فیس بک کا اپنی کرنسی لانچ کرنیکا فیصلہ

فراڈ سے حاصل دولت بٹ کوائن میں تبدیل کرکے لندن لانے والی خاتون کے خلاف کارروائی

CRIPTO PLATFORM

YOBIT PRO SCAM

GOOGLE SUED

FLORIDA WOMAN

$ 5 MILLION SCAM

GOOGLE PLAYSTORE

12000 USERS