Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز کے کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی
شائع 19 اگست 2024 06:17pm

بنگلہ دیش کے خلاف 21 اگست سے کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ محمد ہریرہ اور میر حمزہ کو پہلے ٹیسٹ میں جگہ نا مل سکی۔

21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پلیئنگ الیون میں سعود شکیل ( نائب کپتان ) عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان ( وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز کے کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہونگے۔ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں 12 جیتے ہیں ایک ڈرا ہوا ہے۔

Pakistan Cricket Team

Bangladesh Squad