Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ 20 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا
شائع 19 اگست 2024 05:57pm

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں کل تک توسیع کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس پر سماعت کی۔ مرکزی ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں کل تک کی توسیع کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کی شناخت پریڈ 20 اگست تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ نے مل کر خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا۔ ملزمہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمان کے بلیک میل کرنے کا مسئلہ حسن شاہ کو بتایا۔ حسن شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا اور ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا۔

Khalil ur Rehman Qamar

atc lahore

khaleel ur rehman qamar

Khalil ur Rehman Qamar Leak Video