Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کے رواں ماہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا کلینڈر جاری، پاکستان شیڈول میں شامل نہیں

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کر بھی ایجنڈا شامل کیا جاسکتا ہے، معاشی ماہرین
شائع 19 اگست 2024 04:21pm

اگست کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔

اٹھائیس اگست کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں گنی بساؤکا ایجنڈا شامل ہے، ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔

چھ ماہ میں دبئی چیمبر آف کامرس میں 4 ہزار پاکستانی کمپنیوں کی شمولیت

پاکستان کو بھی رواں ماہ نئے قرض پروگرام کی منظوری کی توقع ہے اور وفاقی وزیر خزانہ بھی رواں ماہ منظوری کی توقع ظاہر کرچکے ہیں، تاہم آئی ایم ایف کے کلینڈر میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں شیڈول سے ہٹ کر بھی ایجنڈا شامل کیا جاسکتا ہے۔

فائر وال سے ہونے والا نقصان 30 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے، پاشا

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا اور پاکستان کو نئے پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے7 ارب ڈالر ملیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا قرض پروگرام 37 ماہ کے عرصے پر محیط ہوگا۔

IMF PAKISTAN

IMF Executive Board